انارکلی بم دھماکا میں جاں بحق نوجوان سپرد خاک

 انارکلی بم دھماکا میں جاں بحق نوجوان سپرد خاک

کالاشاہ کاکو،مریدکے ،فیروزوالہ(نامہ نگار، نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر)انارکلی لاہور میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان محمد رمضان کو اس کے آبائی گاؤں ضیاء آباد کالونی کالا شاہ کاکو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 31 سالہ رمضان انارکلی میں پٹھورے فروخت کرنے کا کام کرتا تھا ،لاش گھرپہنچنے پر بیوہ ،5بہنوں اوروالدین کو غشی کے دورے پڑتے رہے ،متوفی رمضان 4سالہ بچی کا باپ تھا، نماز جنازہ میں کسی سیاسی اور حکومتی شخصیت نے شرکت نہ کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں