مقبوضہ کشمیر:سانحہ گائوکدل برسی پر ہڑتال، مظاہرے

مقبوضہ کشمیر:سانحہ گائوکدل برسی پر ہڑتال، مظاہرے

اسلام آباد،سرینگر(اے پی پی ،این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں گاؤ کدل قتل عام کی 32ویں برسی پر مکمل ہڑتال، بھارت مخالف مظاہرے ،شہریوں کی بڑی تعداد شریک،اقوام متحدہ ، عالمی اداروں سے سانحہ کی تحقیقات ، واقعہ میں ملوث بھارتی اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی اپیل کی گئی ۔

 قابض فوج کی جانب سے 1990 میں سرینگر کے علاقہ گائو کدل میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ سے 50افراد کی شہادت ،سینکڑوں کشمیریوں کو زخمی کرنے کے اقدام کیخلاف کشمیریوں نے یوم احتجاج منایا،سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں،مظاہرین نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ دوسری جانب جارح فوج نے سرینگر سمیت وادی کی تاریخی مساجد میں گزشتہ روز بھی نماز جمعہ کے اجتماعات نہ ہونے دیئے اور مساجد کی تالا بندی برقرار رکھی۔ادھر قابض انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سرکاری ملازمین کو نام نہاد یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں شمولیت یقینی بنانے سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ،نوٹیفکیشن میں عدم شرکت پر نوکری سے برخاستگی اور سزا کی دھمکیاں بھی دی گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں