انارکلی دھماکا:جاں بحق کے لواحقین کی 10لاکھ فی کس امدادکااعلان

انارکلی دھماکا:جاں بحق کے لواحقین کی 10لاکھ فی کس امدادکااعلان

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )حکومت پنجاب کی جانب سے انارکلی بم دھماکامیں جاں بحق3 افراد کے لواحقین کیلئے 10دس لاکھ، شدید زخمیوں کے لئے 5 پانچ لاکھ اور معمولی زخمی افراد کیلئے 1 ایک لاکھ امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر اور وزیر بلدیات محمود الرشید نے میو ہسپتال میں 8 زخمیوں کی عیادت کی۔اس موقع پر پانچ شدید زخمی افراد احمد ارشد، محمد شیراز، مجیب الرحمن، محمد انور اور زوہیب میں 5 پانچ لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔ تین معمولی زخمی نصیر الدین، محمد جمیل اور عظمیٰ اختر میں ایک ایک لاکھ کے چیکس تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں