ٹنڈوالہ یار پولیس قیام امن میں ناکام ہوگئی،حلیم عادل
کراچی(سٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ٹنڈو الہ یار میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ خراب حالات کی ذمہ دار مقامی پولیس ہے ۔
پولیس امن وامان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے جس نے دو جماعتوں کے درمیان تصادم کو نہیں روکا ۔ٹنڈو الہ یار پولیس کا ریکارڈ ماضی میں بھی اچھا نہیں رہا ہے ۔ عدالت کے باہر افسوناک واقعہ نہیں ہونا چا ہئے تھا ۔ انہوں نے کہاکہ قتل اور جلائو گھیرائو میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چا ہئے ۔ پولیس خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ کچھ لوگ سیاسی مقاصد کے لئے لسانی فسادات کروانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایس ایس پی ٹنڈو الہ یار کو فوری طورپر ہٹا یاجائے ۔