ہائبرڈنظام دست شفقت کے بغیر48گھنٹے کی مار:احسن اقبال

ہائبرڈنظام دست شفقت کے بغیر48گھنٹے کی مار:احسن اقبال

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اپنی نالائقی کے بوجھ سے جائے گی۔

سی اوڈی جمہوری نظام کیلئے تھا،یہ جمہوری نہیں ہائبرڈ نظام ہے ،مصنوعی طریقے سے حکومت بنا کرمسلط کیا گیا،وزیراعظم کے پاس نفرت کے سوا کوئی ویژن نہیں۔ پروگرام‘‘اختلافی نوٹ’’میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں انتشارپھیلارہی ہے ،کوئی بھی لیڈرتنہا اس ملک کوبحرانوں سے نہیں نکال سکتا،ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے ،مسلم لیگ (ن)حکومت تمام اتحادیوں کوساتھ لیکرچل رہی تھی،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب ایک ہی راستہ فوری الیکشن کا ہے ،ایسی حکومت ہوجوسب کوساتھ لیکرچلے ،جس گہرائی میں گرچکے دو،تین سال بعد ہی نکلیں گے ۔

ان ہاؤس تبدیلی لاکرکوئی نتائج نہیں دے سکے گا،میرا نہیں خیال کوئی ان ہاؤس سودے کیلئے تیار ہوگا۔ اگرعدم اعتماد کرنی ہے توپھرٹیلی فون ایکسچینج کوبندہونا چاہیے ،امید کرتے ہیں آئندہ کسی کوفون نہیں آئے گا،حکومت کی ناقص کارکردگی کا بوجھ اگرکوئی گلے میں ڈالے گا تووہ بھی ملبے تلے دبے گا،ان ہاؤس تبدیلی ایک آئینی آپشن ہے ،انٹرم سیٹ اپ کا مقصد شفاف الیکشن کرانا ہوگا،اگرپیپلزپارٹی استعفوں پرساتھ دیتی تونیا الیکشن ہوسکتا تھا لیکن اب نئے الیکشن کا وقت گزرگیا،حکومت کی ناکامی مزید کھل کرسامنے آگئی ہے ،حکومت کوجوایک پیج کی سپورٹ حاصل تھی شاید اب نہ ہو،حکومت ان کے دست شفقت کے بغیر48گھنٹے کی مارہے ،شاہ محمود قریشی نے کس حیثیت میں خط لکھا ہے ؟شاہ محمود قریشی کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے ،اگریہ سنجیدہ ہیں تووزیراعظم خط لکھیں،مہنگائی عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے حکومت اپنی نالائقی کے بوجھ سے رخصت ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں