35سال صدارتی نظام رہا، قانون پرعمل اصل مسئلہ :راناثنا

35سال صدارتی نظام رہا، قانون پرعمل اصل مسئلہ :راناثنا

لاہور (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے جب واپس آنا ہوا وہ حتمی تاریخ کا اعلان خود کرینگے ۔شیخ رشید کو فکرمند نہیں ہونا چاہئے ۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتیں واضح کر چکی ہیں کہ 73کا آئین متفقہ آئین ہے ، اگر اس سے باہر نکلیں گے اورقومی اتفاق رائے نہ ہوپایا تو ملک کسی اور بحرانی کیفیت کی طرف چلاجائے گا۔ یہاں 35سال صدارتی نظام رہا ہے ،سارے اختیارات ایک کے پاس تھے ۔کوئی پارلیمنٹ نہیں تھی ،کسی کی کوئی اوقات نہیں تھی ۔

بھلائی ہونی ہوتی تو اس دوران ہو جاتی ۔اصل مسئلہ آئین پر عمل نہ ہونا ہے ، آئین کو بار بار توڑا گیا ،25سال آئین بنایا ہی نہیں گیا ۔تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرتے تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوتا ۔ رانا ثنااللہ نے شاہ محمود قریشی کے جنوبی پنجاب صوبے کے بارے میں خط کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا تین سال گزرنے کے بعد عوام کو یہ منجن بیچنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں