سابق چیف جج راناشمیم نے زیرالتوکیس پراثراندازہونیکی کوشش کی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم پر عائد فردجرم کی چارج شیٹ جاری کردی۔
چارج شیٹ کے مطابق رانا شمیم نے بیان حلفی کے ذریعے زیر التوا کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی،رانا شمیم نے 10 نومبر 2021 کو یو کے میں بیان حلفی نوٹرائزڈ کرایا،رانا شمیم نے دستاویز کو لیک کیا اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی، نوٹرائزڈ ڈاکومنٹ میڈیا کے ہاتھ لگا اور انصار عباسی تک پہنچا،ڈاکومنٹ عدالت پہنچا تو کوریئر سروس کے لفافے میں تھا جو آپ کے اس بیان کو جھٹلاتا ہے کہ وہ خود سیل کیا تھا،آپ نے صحافی انصار عباسی کو نہ صرف بیان حلفی کی تصدیق کی بلکہ شائع کرنے سے نہیں روکا،رانا شمیم کے بقول بیان حلفی خفیہ تھا تو لیک ہونے پر کوئی کارروائی نہیں کی، اپنے کنڈکٹ سے عدلیہ کی تضحیک کی اورعدالت میں زیر التوا معاملے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔