کھاد کی قلت میں پیپلزپارٹی ملوث ہے ،علی زیدی

 کھاد کی قلت میں پیپلزپارٹی ملوث ہے ،علی زیدی

لاڑکانہ،جیکب آباد(بیورو رپورٹ،نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان کے خلاف کام کررہی ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو پاکستان کی تھیں تو بلاول بھٹو زرداری کو ملک سے باہر اثاثے کہاں سے ملے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،اگلی حکومت بھی ہماری ہوگی اور 2023 میں سندھ کا وزیر اعلیٰ تحریک انصاف یا اتحادیوں میں سے ہوگا۔

سندھ میں کھاد کی قلت میں پیپلزپارٹی ملوث ہے جبکہ اس کا الزام پی ٹی آئی پر عائد کیا جا رہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت 700 ملین کی گندم درآمد کر رہی ہے ، 200 ملین کی گندم غائب ہے ۔ کراچی کی 2 بڑے پورٹس کو سندھ حکومت نے تباہ کردیا۔ سندھ کو 10 برس میں این ایف سی ایوارڈ سے 10 ہزار ارب ملے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں کالے بلدیاتی قانون کو تحریک انصاف ،ایم کیو ایم اور اتحادیوں نے مسترد کر دیا ہے ،یہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن منتخب نمائندوں کو اختیار نہیں دینا چاہتے ۔اٹھارہویں ترمیم کے فوائد وزیر اعلیٰ ہاؤ س تک محدود ہیں ، سندھ کے عوام کو نہیں ملے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں