عوام مایوس،حکومت سب اچھاکی رپورٹ دے رہی:حمزہ شہباز

عوام مایوس،حکومت سب اچھاکی رپورٹ دے رہی:حمزہ شہباز

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ یہ سب اچھاکی رپورٹ دے رہی ہے ۔ سینیٹر ڈاکٹرافنان اللہ خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب عوام پر مہنگائی کا بم نہ گرایاگیاہو، موجودہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام مایوس ہیں اوران میں بے چینی بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے حقوق کے لئے پہلے بھی آواز بلند کرتی رہی ہے ،آئندہ بھی آواز اٹھاتے رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں