شہزاد اکبر کا استعفیٰ:ایف آئی اے میں بھی تبدیلیوں کا امکان

شہزاد اکبر کا استعفیٰ:ایف آئی اے  میں بھی تبدیلیوں کا امکان

لاہور (نمائندہ دنیا )وزیر اعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفیٰ کے بعدایف آئی اے میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے ،شہزاد اکبر کی آشیر باد سے مختلف کیسز کی تحقیقات کرنے والے افسروں میں عدم تحفظ پیدا ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں اس وقت اہم کیسز کی تحقیقات چل رہی ہیں جن میں سب سے اہم کیسز 16 ارب منی کی لانڈرنگ کا شہباز شریف اور ان کے بیٹوں پر چل رہا ہے ، اس کے علاوہ شوگر انکوائری، پٹرولیم انکوائری، ایل این جی انکوائری، آئی پی پی انکوائری، سمیت اہم کیسز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر لاہور زون ون ڈاکٹر رضوان شہزاد اکبر کے انتہائی قریبی سمجھے جاتے ہیں اور شہباز شریف سمیت اہم کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

سابق ڈی جی بشیر میمن کے خلاف جاری تحقیقات بھی ان کے زیر نگرانی ہو رہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفی سے قبل ہی ڈائریکٹر لاہور زون چھٹیوں پر ہیں ۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے شہباز شریف کیس میں ڈائریکٹر جنرل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اب تفتیشی افسر سے خود آن لائن ہیں ۔شہزاد اکبر کے استعفیٰ کے بعد ایف آئی اے میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے اسی وجہ اہم کیسز کی تحقیقات پر مامور افسروں میں عدم تحفظ پھیل رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں