انارکلی دھماکا، دہشتگردکولاری اڈا چھوڑنے والا رکشہ ڈرائیورگرفتار
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر،ہیلتھ رپورٹر)انارکلی دھماکے میں ملوث دہشتگردکولاری اڈا چھوڑنے والارکشہ ڈرائیورگرفتار کر لیاگیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث شخص ڈیوائس رکھنے کے بعد رکشے میں بیٹھا ،رکشہ ڈرائیور نے دہشت گرد کو لاری اڈا کے قریب اتارا ،لاری اڈا اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا ، دہشت گرد کی لاری اڈا تک موومنٹ کی کیمروں سے ٹریکنگ مل گئی ، دہشت گرد کو لاری اڈا تک لیجانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا تاہم رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ادھر دھماکے میں 9 سالہ بچے ابصار کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی ابتدائی رپورٹ چیف سیکرٹری کوموصول ہوگئی،میوہسپتال کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹ کے مطابق شہید ابصارکی ایمرجنسی سلپس عملے نے خودبنوائیں،اس دوران علاج چلتارہا۔
بچے کو ایک بج کر اٹھاون منٹ پر ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تو وہ بہت تشویشناک حالت میں تھا،دو بج کر چودہ منٹ پر ایمرجنسی سلپ ہسپتال کے وارڈ بوائے نے بنوائی ،اس دوران بچے کو ایمرجنسی آپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ،ابصار کی میو ہسپتال آمد اور علاج کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہو گئی۔