سی ڈی ڈبلیوپی:13ارب کے 3منصوبوں کی منظوری

سی ڈی ڈبلیوپی:13ارب  کے 3منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) سینٹرل ڈ ویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 13 ارب کے 3 منصوبوں کی منظوری دیدی جبکہ 108.5 ارب کی لاگت کے ایک منصوبے کو ایکنک کے سپرد کردیا۔

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا۔ کھاریاں راولپنڈی موٹر وے کا منصوبہ ایکنک کے سپرد کردیا گیا جس پر 108 ارب 41 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ خیبر پختونخوا میں بیورو کریسی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 2 ارب 57 کروڑ 25 لاکھ روپے کی لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ پراجیکٹ کیلئے 8 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں