شاہ محمود سے سری لنکن وزراکی ملاقات ترکمانستان کے وزیرخارجہ کو فون

شاہ محمود سے سری لنکن وزراکی ملاقات ترکمانستان کے وزیرخارجہ کو فون

اسلام آباد (وقائع نگار)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

پاکستان، سارک فورم کے حوالے سے سری لنکا کو اہم ملک گردانتا اور سارک فورم کو  موثر بنانے کیلئے سری لنکا کے ساتھ مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے پر عزم ہے ۔ سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گناورد ھنے اور ریاستی وزیر برائے علاقائی تعاون تھراکا بالاسوریا نے کاروباری وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور اقتصادی فریم ورک مزید فعال بنانے سمیت مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ایم سی) کے اگلے اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں