اپوزیشن ان ہائوس تبدیلی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے :گورنر

اپوزیشن ان ہائوس تبدیلی کا  خواب دیکھنا چھوڑ دے :گورنر

لاہور (سیاسی رپورٹر سے )گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا عوام سے آئوٹ اپوزیشن ان ہاؤس تبدیلی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ،عمران خان اپوزیشن سے بلیک میل ہونے والا لیڈر نہیں۔

چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل زبیر خان نیازی نے گورنرسے ملاقات کی، اس موقع پر چودھری محمد سرورکا کہنا تھا پاکستان میں جتنی زیادہ عوامی طاقت عمران خان اور تحر یک انصاف کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں ۔ اپوزیشن کے احتجاج پہلے کی طر ح آئندہ بھی ناکام ہوں گے ۔

علاوہ ازیں گورنر نے اپنے دورہ گجرات ،سرائے عالمگیر کے دوران سکینہ ویلفیئر ٹرسٹ کمپلیکس کے تحت فری ڈائلسز سنٹر اور گجرات میں میونسپل ماڈل گر لز ہائی سکول میں‘‘ اپنی مدد آپ’’ پروگرام کے تحت مکمل ہونیوالے 51 فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کر دیا ۔ گور نر پنجاب آج(منگل)سے جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورہ کے دوران بھی 20سے زائد پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کا بھی افتتاح کر یں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں