الیکشن کمیشن نے عمران خان کو لوئردیر جانے سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو لوئردیر جانے سے روک دیا

پشاور(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کودورہ لوئردیرسے روک دیا۔

ڈی سی لوئر دیر کو وزیراعظم کا جلسہ روکنے اور اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں لوگ ووٹ کا حق استعمال کریں گے ، الیکشن شیڈول آنے کے بعد وزیراعظم مذکورہ حلقہ کا دورہ نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم کا دورہ رولز 233 اور 234 کی خلاف ورزی ہوگی۔واضح رہے وزیراعظم کا27جنوری کودورہ لوئردیرشیڈول ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں