نئے پاکستان میں صرف کرپشن، عمران اور زیادہ کیا خطرناک ہونگے : شہباز شریف

نئے پاکستان میں صرف کرپشن، عمران اور زیادہ کیا خطرناک ہونگے : شہباز شریف

اسلام آباد،لاہور (سیاسی رپورٹر، سیاسی رپورٹرسے )مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نظام بیٹھ جانے کا اعلان ہے۔

رپورٹ ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی،نوازشریف ہی پاکستان کے تمام مسائل کا ون ونڈو آپریشن ہے ، شہبازشریف نے اپنے ردعمل میں کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر غور کرنا ہوگا کہ ایک نااہل، نالائق اور کرپٹ شخص ملک و قوم کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے ،رپورٹ ہمیں قومی سطح پر اصلاح احوال کی دعوت فکر دے رہی ہے ، چھپانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ،رپورٹ جھٹلانے کی بجائے گریبان میں جھانکنا اور خود احتسابی درکار ہے ۔

شہبازشریف نے کہاکہ عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، کرپشن میں انہیں پیچھے چھوڑ گئے جن کے خلاف سیاست میں آنے کا دعویٰ کیا تھا ،ہمیں ان عوامل، محرکات اور مضمرات پر غور کرنا چاہئے جن سے یہ رپورٹ مرتب ہوئی ہے ،عمران نیازی پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے خطرناک نہیں بلکہ مہلک ترین ثابت ہوئے وہ اس سے زیادہ اور کیا خطرناک ہوں گے کہ 16 درجے کرپشن بڑھ گئی، معیشت تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری آسمان پر پہنچ چکی ہے ۔صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہاکہ عمران نیازی کو اب بھی ملک یا اس کے نام کی نہیں۔

اپنے جھوٹے امیج کوبچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے ، ان کی سوچ پر افسوس ہے ،وقت نے ثابت کیا کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ بھی نوازشریف ہی کرسکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں