راوی اربن منصوبے کی خوشنما تصویروں سے فراڈ کی بو:حمزہ

راوی اربن منصوبے کی خوشنما تصویروں سے فراڈ کی بو:حمزہ

لاہور ( اپنے سیاسی رپورٹر سے ) راوی اربن منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دینے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے کے لئے قیمتی زرعی زمین ہتھیائی جا رہی تھی اور کسان سراپا احتجاج تھے۔

اس منصوبے کے بلند وبانگ دعوؤں ، خوشنما تصویروں سے بدنیتی اور فراڈ کی بو آ رہی ہے ۔اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر کی آمدن اور لاکھوں افراد کے لیے روزگار پیدا کرنے کے دعوے عمران خان کے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹ کی اگلی قسط تھی۔منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا۔ ماہرین ماحولیات کی رائے کے بغیر ایسے کسی منصوبے پر کام شروع نہیں ہونا چاہئے تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں