بی جے پی حکومت انتہاپسندی کے نعرے پرکھڑی

بی جے پی حکومت انتہاپسندی کے نعرے پرکھڑی

اسلام آباد (دنیا نیوز )دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران کے ساتھ کے میزبان کامران خان نے کہا کہ بھارت یوم جمہوریہ منارہا ہے۔

 بھارت میں مودی کی جمہوریت ہے جبکہ 30 کروڑ اقلیت وہاں خوف کا شکار ہے ، بھارتی انتہا پسندوں نے ان کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت انتہا پسند فوج کے ذریعہ سے قابض ہے ، دنیا بھر کے کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں ، بی جے پی حکومت انتہا پسندی کے نعرے پر کھڑی ہے ، مسلما ن شدید تکلیف میں تشدد کا سامنا کر رہے ہیں ، مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ،پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ خطے کا سب سے بڑا ملک خود کونسل کشی کی طرف لے جا رہا ہے جبکہ دنیاکی آنکھیں بندہیں،ناصرف کشمیر بلکہ پورے بھارت میں اس نے خوف پھیلا رکھا ہے کشمیر میں تو یہ سلسلہ پہلے سے چل رہا ہے ، جو ہم کہتے تھے آج ساری دنیا اسے مان رہی ہے ۔

دنیا نے جرمنی میں بھی آنکھیں بند کی ہوئی تھیں ، دنیا نے یہاں بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ بھارت کو خود پتا نہیں کہ اس کا آگے جا کر کیا بنے گا ، اگر دنیا نے بھارتی حکومت کو اس سے نہ روکا تو اقلیتوں کا معاملہ صرف وہاں کا نہیں رہے گا ، دنیا کہتی ہے ہمارے مفادات ہیں ، بھارت دنیا کا بڑادرآمدکنندہ ہے ، دنیا سمجھتی ہے کہ اس کے ذریعے چین کو روکا جا سکتا ہے ، دنیا کو اس کی منڈیوں سے مال جاتا ہے وہ یہاں آنکھیں بند کیے ہوئے ہے ، وہاں سکھ اور مسیحی اقلیت بھی موجود ہے دنیا پہلے مسلمانوں کی وجہ سے خاموش رہتی تھی اب مسیحیوں اور سکھوں کے خلاف بھی ظلم روا رکھا جا رہا ہے ، دنیا زیادہ دیر تک اسے نظراندازنہیں کر سکتی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شریف فیملی نے برطانیہ میں علاج سے متعلق جواب نہیں دیا،نوازشریف سے ڈاکٹرز کے بجائے ریسٹورنٹس کاپوچھ سکتے ہیں، نوازشریف علاج کیلئے ہسپتال نہیں،ریسٹورنٹس میں جارہے ہیں، شہباز شریف نے بیان حلفی دیاتھانوازشریف کوواپس لائیں گے ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نوازشریف سے 2 بار رابطہ کرچکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں