مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف ، چیک اپ

 مراد علی شاہ کو دل کی  تکلیف ، چیک اپ

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اعلٰی سید مراد علی شاہ بدھ کو دل کی تکلیف کے باعث پروٹوکول کے بغیر قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچے جہاں انہوں نے چیک اپ کے بعد ٹیسٹ بھی کرائے ۔

اس موقع پر ان کے اہل خانہ کے علاوہ این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر بھی موجود تھے ۔ مکمل چیک اپ کے بعد وزیر اعلیٰ وزیر اعلٰی ہاؤس چلے گئے ۔ سی ایم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی سندھ نے معمول کا چیک اپ کروایا ہے ۔ اب وہ گھر میں موجود دفتر سے تمام امور دیکھ رہے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں