بس میں ہو توکل ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنادوں:گورنر سرور

 بس میں ہو توکل ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنادوں:گورنر سرور

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ میرے بس میں ہوتو میں کل ہی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا دوں۔

سر کٹ ہاؤس ملتان میں جنوبی پنجاب کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 6کروڑروپے کے مزید20منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کوئی نکال رہا ہے اور نہ ہی کوئی نکال سکتا ہے وہ اور حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی ۔جہانگیر خان تر ین ابھی تک تحر یک انصاف سے الگ نہیں ہوئے اور نہ ہی وہ حکومت کیخلاف کسی مہم کا حصہ ہیں۔15مئی کو وعدے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مر حلے کا باقاعدہ آغا زہوجائے گا ۔

تحر یک انصاف میں کچھ لوگوں کی رائے مختلف ہوسکتی ہے مگر عمران خان کی قیادت میں سب ایک پیج پر ہیں ۔قبل ازیں زرعی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم یونیورسٹیز میں شفافیت اور میرٹ لائے ہیں اور سیاسی مداخلت سے بھی یونیورسٹیز کو پاک کیا جا رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے بطور چانسلر جتنے بھی وائس چانسلرز لگائے سب میرٹ پر لگے ہیں اور پنجاب کی یونیورسٹیز کا شمار دنیا کی بہتر ین یونیورسٹیز میں ہورہا ہے ۔ ادھربھارت کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا نریندر مودی ہٹلر سے بڑا ظالم اور دہشت گرد ہے ، وقت آچکا ہے اقوام متحدہ بے گناہ کشمیریوں پرمظالم ڈھانے والی بھارتی افواج کو دہشت گرد قرار دے ۔

کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نا مکمل ہے ، گولی اور ٹینک سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا ئی جاسکتی۔کشمیریوں کی نسل کشی پر یو این او کی خاموشی بھی شرمناک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں