آرمی چیف کا ملتان گیریژن کا دورہ،سدرن کمانڈ وار گیمز کا مشاہدہ

 آرمی چیف کا ملتان گیریژن کا  دورہ،سدرن کمانڈ وار گیمز کا مشاہدہ

لاہور(نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور سدرن کمانڈ وار گیمز کا مشاہدہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ وارانہ ذہانت اور کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مستقبل کی جنگوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ذہنی اور جسمانی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ قبل ازیں آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں