اپوزیشن کی پیشیاں ختم،اب عمران خان عوامی عدالت میں :حمزہ

اپوزیشن کی پیشیاں ختم،اب عمران خان عوامی عدالت میں :حمزہ

لاہور (آن لائن،این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ اپوزیشن نے جتنی پیشیاں بھگتنی تھیں بھگت لیں، عمران نیازی کی پیشی اب عوام کی عدالت میں ہوگی۔احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا میں اور میرے والد 150 پیشیاں بھگت چکے ہیں، ان کا اصل چہرہ اللہ نے بے نقاب کیا۔

مسلم لیگ (ن)کے دورحکومت میں کرپشن کا انڈیکس 127 سے 117 ہوا ہماری حکومت میں موٹرویز بنیں اور بجلی کے اربوں کے منصوبے لگے ،آج پاکستان میں کسان کھاد کی بوری کے لیے لائنوں میں لگ رہے ہیں، یہ حقیقت ہے عمران نیازی کے افسانے نہیں ہیں، کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر آنے والی جماعت کے دور میں کرپشن بڑھی، عمران نیازی ڈھٹائی سے کہتے ہیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نہیں مانتا۔انہوں نے کہاکہ اب عوام عمران کا احتساب کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں