دبئی جانیوالے مسافروں کومنفی کورونا رپورٹ کے باوجودسوارنہ ہونے دیا

دبئی جانیوالے مسافروں  کومنفی کورونا رپورٹ کے  باوجودسوارنہ ہونے دیا

لاہور (نمائندہ دنیا )پی آئی اے کا کارنامہ ،دبئی جانے والے مسافر وں کومنفی کورونا رپورٹ کے باوجود طیارے میں سوار نہ ہونے دیا ۔40ہزار روپے زائد لے کر 28 جنوری کا نیا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

گزشتہ روز صبح 5 بجے سے ائیرپورٹ پر موجود مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 10 بجے دی گئی جبکہ دبئی جانے والی فلائٹ 11 بجکر20منٹ پرروانہ ہونا تھی ۔10 بجے رپورٹ لے کر جانے والے مسافروں کو پی آئی اے کے عملہ نے بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیا اور طیارے میں سوار نہیں کرایا گیا ۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فلائٹ کی بورڈنگ ایک گھنٹہ پہلے بند کر دی جاتی ہے ۔کورونا ٹیسٹ رپورٹ لیبارٹری نے جاری کرنا تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں