کوئٹہ:بچے سے زیادتی کے جرم میں ایف سی اہلکار کو 14 سال قید ،10لاکھ جرمانہ

کوئٹہ:بچے سے زیادتی کے  جرم میں ایف سی اہلکار کو  14 سال قید ،10لاکھ جرمانہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی عدالت نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں ایف سی اہلکار کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔جمعرات کو پراسیکیوٹر شبیر دشتی نے بتایا کہ ‘سیشن عدالت تربت کے جج عبدالصبور مینگل نے مقدمے میں نامزد ملزم ایف سی اہلکار ریحان خان کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔

اہلکار پر الزام تھا کہ اس نے گذشتہ سال اپریل میں ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں کم عمر بچے کے ساتھ بد فعلی کی۔ واقعہ کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ایف سی نے انہیں لیویز کے حوالے کیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا۔ متاثرہ بچے اور اسکے بھائی نے گواہی دی جس پر عدالت نے ملزم کو دفعہ 377 کے تحت 14 سال قید کی سزا سنائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں