700غیررجسٹرڈ بلڈرز، ڈویلپرزاور پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹریشن کے نوٹس

700غیررجسٹرڈ بلڈرز، ڈویلپرزاور  پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹریشن کے نوٹس

لاہور(اکنامک رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ بلڈرز ، ڈویلپرز ، پراپرٹی ڈیلرز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 700 غیر رجسٹرڈ کو کمپلسری رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کر دئیے ۔ذرائع کے مطابق تمام غیر رجسٹرڈ بلڈرز ، ڈویلپرز اور پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کئے گئے ۔

تمام غیر رجسٹرڈ کو پندرہ روز کی مہلت دے دی گئی۔اگر تمام غیر رجسٹرڈ نے مقرر تاریخ تک رجسٹریشن نہ کرائی تو جرمانے عائد کئے جائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں