پی او ایس سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے 1400 ریٹیلرز کو جرمانے

پی او ایس سسٹم سے منسلک نہ ہونے  والے 1400 ریٹیلرز کو جرمانے

لاہور(اکنامک رپورٹر)ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس لاہور نے بارہا نوٹسز کے باوجود پی او ایس سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے شہر کے 1400 بڑے ریٹیلرز کو جرمانے کردیئے ۔

آر ٹی او کی ٹیم نے پہلے مرحلہ میں  17 ریٹیلرز کے اکائونٹس منجمد کر دیئے ۔17 بڑے ریٹیلرز کے اکائونٹس جرمانے کی رقم ریکور کرنے کیلئے منجمد کئے گئے ۔آر ٹی او کی ٹیم نے شہر کے ریٹیلرز کی بڑی تعداد کو سسٹم سے منسلک نہ ہونے پر جرمانے عائد کئے تھے ۔ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے 17ریٹیلرز کے بنک اکائونٹس سے 93لاکھ روپے کی ریکوری کر لی۔ایف بی آر کو اپنے سیلز اکائونٹس کی درست تفصیلات فراہم نہ کرنے والے 10 بڑے ریٹیلرز کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں