نشے میں گاڑی چلانے والوں کیخلاف مقدمہ اورڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کافیصلہ

نشے میں گاڑی چلانے والوں  کیخلاف مقدمہ اورڈرائیونگ  لائسنس منسوخ کرنے کافیصلہ

لاہور (نیوز رپورٹر )نشے میں گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیاگیا،پیر سے لاہور سمیت ملک بھرمیں موٹرویز اور ہائی ویز پر الکوحل لیول چیک کرنے کیلئے پٹرولنگ ٹیموں کو آلات فراہم کئے جائینگے ۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے جبکہ لائسنس کینسل کئے جائیں گے ۔ شراب نوشی کے باعث ٹریفک حادثات بڑھ رہے ہیں ۔ آئی جی موٹروے نے بھی کارروائیوں کا عندیہ دے دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں