بھارتی جسٹس ہرسمرن سنگھ کی کرتارپورآمد،اداکاروگلوکار گپی گریوال واہگہ کے راستے آج آئینگے
شکرگڑھ ( تحصیل رپورٹر )بھارتی جسٹس ہرسمرن سنگھ کی کرتارپورآمد،اداکاروگلوکار گپی گریوال واہگہ کے راستے آج آئیں گے ،بھارتی پنجاب ہائی کورٹ کے جسٹس ہرسمرن سنگھ سیٹھی فیملی اور 143 یاتریوں کے ہمراہ راہداری سے کرتارپورپہنچے ۔
دربار پر ماتھا ٹیکا اور عبادات میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے راہداری کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور بہترین انتظامات اور سہولیات پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انتظامیہ کو سراہا ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ محمد لطیف نے انہیں تحائف پیش کئے ، جسٹس ہرسمرن سنگھ نے لنگر ہال میں لنگر بھی کھایا ۔ جسٹس ہرسمرن سہ پہر واپس لوٹ گئے ۔ دربار انتظامیہ نے انہیں الوداع کیا ۔بھارتی اداکاروگلو کار گپی گریوال براستہ واہگہ دو روزہ دورہ پرآج پہنچیں گے ، گپی گریوال آج ساڑھے 9 بجے کرتارپورجائیں گے ۔