لاہورا ورقصور میں 2 نوجوانوں نے خودکشی کر لی

لاہورا ورقصور میں 2  نوجوانوں نے خودکشی کر لی

لاہور، قصور (خبر نگار سے ، خبرنگار، نمائندہ دنیا )مختلف واقعات میں 2 نوجوانوں نے خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق  مصری شاہ میں 19سالہ احمد نے نامعلوم وجوہات پر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی ختم کر لی، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

قصور کے موضع موکل میں بڑے بھائی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ جواں سال خبیب نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں، حالت غیر ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں