لاپتا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے پر سندھ ہائیکورٹ برہم

 لاپتا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند  کرنے پر سندھ ہائیکورٹ برہم

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے 30 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی سیکریٹری داخلہ سے بھی 22 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

 جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو وقار رحمان، محمد یوسف، غلام شبیر سمیت 30 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتا شہری کے وکیل نے موقف دیا کہ یہاں ریاست کے اندر ریاست بنائی ہوئی ہے ، آئی جی سندھ لاپتا ہوجاتا ہے ،کسی کو پتا نہیں چلتا۔عدالت نے لاپتا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے اور پولیس کی روایتی رپورٹس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ ریاست یہ کیسی ذمہ داری ادا کررہی ہے لاپتا شہریوں کو تلاش کرنے کے بجائے ان کی تنخواہیں بند کردیں۔ عدالت نے لاپتا ہیڈ کانسٹیبل اور اسکول ٹیچر کی تنخواہ فوری جاری کرنے کا حکم دیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں