ترامیم لیگل سسٹم بدل دینگی :فروغ ریفارمزمسترد:سپریم کورٹ بار

ترامیم لیگل سسٹم بدل دینگی :فروغ  ریفارمزمسترد:سپریم کورٹ بار

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار،سپیشل رپورٹر، نیوزایجنسیاں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدراحسن بھون نے فوجداری قانون میں لائی گئی۔

مجوزہ اصلاحات مستردکردی ہیں اورکہا ہے کہ وزارت قانون و انصاف کی مجوزہ کریمنل لاء ریفارمز متعلقہ سٹیک ہولڈرز بشمول وکلاء برادری کی مشاورت کے بغیر کی گئی ہیں،دوسری طرف وزارت قانون انصاف نے سپریم کورٹ بارکی پریس ریلیز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ وکلاء، بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز سے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی،وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کاکہناہے۔

کہ قوانین میں ترامیم لیگل سسٹم کو بدل کر رکھ دیں گی،انگلینڈ میں کریمنل ریفارمز کیلئے 15 سال لگے تھے ،کریمنل ریفارمز سے ہم سول پراسیجر کورٹ، پاکستان پینل کوڈ، قانون شہادت اور ایک انڈیپنڈنٹ پراسیکیوشن سروس متعارف کروارہے ہیں،فرانزک کیلئے لیبارٹریز اور بجٹ کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں