پہلی ششماہی:کرنسی قدر،صنعتی پیداوارکم،مہنگائی میں اضافہ

پہلی ششماہی:کرنسی قدر،صنعتی  پیداوارکم،مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)وزارت خزانہ نے موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی معاشی کارکردگی پر مشتمل اکنامک اپ ڈیٹ اینڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ برائے جنوری 2022 جاری کردی۔ سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری 53.22 ارب ڈالر سے کم ہوکر 43.68 ارب ڈالر تک آگئی ،مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 44کروڑ 15لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 651.1 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے ۔

ایک سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 15 روپے 74 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ دسمبر 2020 میں مہنگائی کی شرح 8 فیصد تھی جو دسمبر 2021 میں بڑھ کر 12.3 فیصد تک جاپہنچی ہے ۔ بجٹ خسارہ 822 ارب روپے سے بڑھ کر 951 ارب روپے تک جاپہنچا ہے ۔

وفاقی ٹیکس وصولیاں 2204 ارب سے بڑھ کر 2920 ارب روپے تک جاپہنچیں۔ پہلی ششماہی کے دوران ترسیلات زر 14.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 15 ارب 3 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ،کرنٹ اکائونٹ خسارہ جو گزشتہ مالی سال میں منفی 1.2 ارب ڈالر تھا، اس ششماہی کے دوران بڑھ کر 9.1 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے ۔ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 22 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر صنعتی پیداوار 6.9 فیصد سے کم ہوکر 3.3 فیصد تک آگئی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں