یوٹیلیٹی سٹورز :اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں

یوٹیلیٹی سٹورز :اشیا کی قیمتوں  میں اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی،کوکنگ آئل، سرف اور ٹوتھ پیسٹ سمیت دیگر اشیاکی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث اضافہ ناگزیر ہے ، سٹورز پر اشیاکی دستیابی اور فراہمی یقینی بنانے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے اضافے کے بعد بھی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے کم رکھی جائیں گی، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔

سینئر جنرل منیجر یوٹیلیٹی سٹورز عنایت اللہ دولا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا چند روز میں مختلف برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ، ایس جی ایم برانڈڈ گھی،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔میڈیا کو قیمتوں میں اضافے سے متعلق پہلے آگاہ کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں