5 پولیس افسر تبدیل ، وقارعظیم ایس پی ماڈل ٹائون،ساعد عزیز ایس پی ڈولفن لاہور تعینات

 5 پولیس افسر تبدیل ، وقارعظیم  ایس پی ماڈل ٹائون،ساعد عزیز  ایس پی ڈولفن لاہور تعینات

لاہور (خبر نگار سے )پنجاب پولیس میں تبادلوں کا سلسلہ جاری، آئی جی پنجاب لاہور کے 3 ایس پیز سمیت 5پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے لاہور کے تین ایس پیز سمیت پانچ پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے ہیں ۔ تقرری کے منتظر وقا ر عظیم کو ایس پی ماڈل ٹاؤن ، ایس پی ماڈل ٹائون ساعد عزیز ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور ،راشد ہدایت ایس پی سکیورٹی لاہور ،امیر عبداللہ نیازی ایس ایس پی آر اینڈ سی ٹی ڈی لاہور ، منصور الحق رانا کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سینٹرل پولیس آفس لگادیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجا ب نے تمام افسران کو فوری اپنے عہدے کا چارج لینے کا حکم جاری کیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں