لاہورمیں آلودگی بڑھنے لگی،ایئرانڈیکس196ریکارڈ
لاہور (نیوز رپورٹر )لاہورمیں آلودگی بڑھنے لگی،ایئرانڈیکس196ریکارڈکیاگیاہے ،محکمہ ماحولیات حکام کا کہناہے کہ بر وقت ایکشن نہ لینے سے فضائی آلودگی پہ قابو پانا نہ ممکن ہوتا جا رہاہے ۔
ادھرآج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید
دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود اور چند مقامات پر ہلکی بارش برفباری پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔