جسٹس عابد عزیز شیخ کی گاڑی کو ٹرالر کی ٹکر،اہلیہ بال بال بچ گئیں

جسٹس عابد عزیز شیخ کی گاڑی کو  ٹرالر کی ٹکر،اہلیہ بال بال بچ گئیں

لاہور (خبر نگار سے )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی گاڑی کو حادثہ ، اہلیہ محفوظ رہیں۔تفصیلات کے مطابق مال روڈ اشارہ پر ٹرالر نے جسٹس عابد عزیز کی گاڑی کوعقب ٹکر مار دی ۔گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا ۔

پیچھے بیٹھے ہوئی جسٹس عابد عزیز کی اہلیہ حادثے میں بال بال بچ گئیں، حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا ، حادثے سے دیگر چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کی بھاری نفری ، ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی بھی موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس نے ڈرائیور عمران کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں