قائمہ کمیٹی:ترقیاتی منصوبوں پرحکومتی،پی پی ارکان آمنے سامنے

قائمہ کمیٹی:ترقیاتی منصوبوں پرحکومتی،پی پی ارکان آمنے سامنے

اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی میں ترقیاتی منصوبوں پر حکومتی اور پیپلزپارٹی ارکان آمنے سامنے آگئے ۔

پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کہا منصوبے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے دیئے جاتے ہیں، اپوزیشن ممبران کو فنڈز نہیں ملتے ،منصوبوں کا افتتاح ہارے ہوئے لوگ کرتے ہیں۔ حکومتی رکن شیر اکبر خان نے کہا سندھ میں صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کو بھی فنڈز نہیں ملتے ۔

آغا رفیع اللہ نے کہا جس طرح وفاق میں فنڈز نہیں دیئے جاتے اس طرح سندھ میں بھی نہیں دیئے جاتے ۔ اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا سندھ میں اپوزیشن کو فنڈز دیں وفاق کی ذمہ داری میں لیتا ہوں، اس حوالے سے آغا رفیع اللہ تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرائیں، ہم ساتھ دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں