اثاثہ جات کیس،فواد حسن فواد کی ذاتی پلازہ فروخت کرنیکی استدعامسترد

اثاثہ جات کیس،فواد حسن فواد کی ذاتی  پلازہ فروخت کرنیکی استدعامسترد

لاہور(دنیا نیوز،خبر ایجنسیاں) احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ عدالت نے ملزم فواد حسن فواد کے ذاتی شاپنگ پلازہ کو فروخت کرنیکی استدعا مسترد کر دی۔احتساب عدالت میں سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی۔

ملزم فواد حسن فواد بھی پیش ہوئے ۔نیب لاہور کا آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس مارچ 2019ء سے زیر سماعت ہے ،عدالت نے قیمتی پلازہ فروخت کرنیکی درخواست مسترد کر دی ۔ملزم پلازہ کو 9 ارب 25 کروڑ مالیت کے عوض فروخت کرنا چاہتا تھا۔

ملزم کی جانب سے درخواست گزشتہ سال دسمبر 2021 میں احتساب عدالت میں دائر کی گئی،نیب ریفرنس کے مطابق مذکورہ پلازہ مبینہ طور پر ناجائز اثاث جات پر مشتمل ہے ۔ نیب لاہور کی موثر پیروی پر احتساب عدالت نے ملزم کو ازخود پلازہ فروخت کرنے سے منع کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں