پرویز خٹک کی بنوں آمد ،متاثرین وزیرستان کا ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی دھرنا

 پرویز خٹک کی بنوں آمد ،متاثرین وزیرستان  کا ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی دھرنا

بنوں ( نیوز ایجنسیاں )وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک ورکرز کنونشن کے لئے فضل قادر شہید پارک بنوں پہنچے تو شمالی وزیرستان کے متاثرین نے ڈھول کی تھاپ پر ہال کے باہر روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا ، تاہم وزیر دفاع ان سے نہ ملے ۔

کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی کو نہیں مانتا، اختلاف پیدا کرنیوالے دوسری پارٹی میں چلے جائیں، کارکنوں کے ساتھ زیادتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرونگا ،تنظیم سازی ورکرز کی مشاورت سے مکمل کی جائے گی پارٹی میں نظر انداز کارکنوں کو آگے لانے کا وقت اب آ گیا ،تنظیم سازی میں کسی کی مداخلت قبول نہیں کروں گا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں