ہسپتال کے نام پر پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے :مریم

ہسپتال کے نام پر پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے :مریم

لاہور ، اسلام آباد ( سیاسی رپورٹر سے ، دنیا نیوز ، سیاسی رپورٹر ) مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے ،انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں جاتے رہے عوام کے پیسے انکی جیبوں میں جاتے رہے ۔

یہ اخلاقی ، مذہبی اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ادھر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ہسپتال کے ڈونرز کا اعتراض سنگین معاملہ ہے ۔ ان کے چندے کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا،الیکشن کمیشن اس مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سُنے ، کارروائی لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے۔

ادھر مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہسپتال کے خیراتی پیسے کو سیاسی فنڈ میں بدلنے کے خوفناک انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ سامنے لایاجائے ،شوکت خانم کے ڈونرز کو پی ٹی آئی ڈونرز ظاہر کرکے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں شامل کرنا خوفناک انکشاف ہے ، 35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا لیکن جعلسازی کر کے ان کے پارٹی فنڈنگ کے ناموں کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈال دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں