زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین ہے :چیئرمین نیب

 زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین ہے :چیئرمین نیب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب زیرو کرپشن اورسو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے ۔

نیب بزنس کمیونٹی کو بڑی عزت و احترام دیتا ہے جو کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کراچی، چیمبر آف کامرس لاہور اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس، فلور ملز ایسوسی ایشن، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن، گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود سے نہ صرف ملاقا تیں کیں بلکہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے کیسز ایف بی آر کو بھجوائے ہیں۔

بزنس کمیونٹی کی شکایات کے ازالہ کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر کی زیر نگرانی خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے ، وفدنے مسائل کے حل کیلئے چیئرمین نیب کی ذاتی دلچسپی کو سراہا ہے ،چیئرمین نے کہا اس وقت نیب کے احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1237 ریفرنسز زیر سماعت ہیں جن کی مالیت 1353 ارب روپے بنتی ہے ۔

نیب کی موجودہ انتظامیہ نے 539 ارب روپے ریکور کئے ہیں،انہوں نے کہا غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں نے متاثرین کو پلاٹ دیئے اور نہ ہی ان سے لوٹی گئی رقم انہیں واپس کی، غریب سرمایہ کار اپنی رقوم کی واپسی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں