ایف آئی اے :ٹک ٹاکرحریم شاہ کے 2 اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں کو خط
لاہور (نمائندہ دنیا ) ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں انکے دو بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے لیٹر جاری کر دئیے ۔
دونوں اکائونٹس ان کے اصل نام فضا حسین کے نام سے بنائے گئے ہیں ۔ایف آئی اے نے دونوں بینکوں کو اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے لیٹر لکھ دیا ہے ۔