پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر ماں، 3 بہن بھائیوں کو قتل کیا بیٹے کا اعتراف جرم

پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر ماں، 3 بہن بھائیوں کو قتل کیا بیٹے کا اعتراف جرم

لاہور (نیوز رپورٹر ،خبرنگارسے )لیڈی ہیلتھ ورکرکے 3 بچوں سمیت قتل کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، قاتل بیٹا نکلا۔ کاہنہ گجومتہ میں چند روز قبل خاتون تین بچوں سمیت قتل ہوئی تھی، قاتل بچ جانے والا چودہ سالہ بیٹا نکلا۔

پولیس نے بتایا زین نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پرماں اور3بہن بھائیوں کو قتل کیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ پب جی گیم کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی مریض بن چکا ہے ۔

اس سے قبل ملزم نے پولیس کونچلی منزل پراکیلاہونے کی وجہ سے بچنے کی کہانی سنائی تھی،کیس کاخودہی مدعی بن گیاتھا،مقتولین ناہید سبطین کی عمر45سال، تیمورسلطان کی عمر22سال، فاطمہ جنت کی عمر 17سال اور ماہ نور کی عمر 15سال ہے ۔پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا اور تفتیش کی جارہی ہے کہ اسلحہ کہاں سے آیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں