سپریم کورٹ نے آئین کی اخلاقیات کے مطابق فیصلہ دیا: شفقت محمود

سپریم کورٹ نے آئین کی اخلاقیات کے مطابق فیصلہ دیا: شفقت محمود

لاہور( سیاسی رپورٹرسے ) تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی اخلاقیات کے مطابق فیصلہ کیا ، امپورٹڈ حکومت ڈیڑھ سالہ مدت پوری کرنے پر بضد،فیصلہ آپ نے نہیں عوام نے کرنا ہے۔

حکمران گناہ دھونے کیلئے کوشاں، حمزہ میں اخلاقی جرات ہوتی تو اب تک مستعفی ہوچکے ہوتے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے  سینیٹر زرقا اور مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ،شفقت محمود نے کہا عدالت نے فیصلے میں لکھا ارکان اسمبلی پارٹی پالیسی کے مطابق چلتے ہیں،منحرفین کی مدت کا تعین پارلیمنٹ نے کرنا ہے ،سندھ میں جیسے منڈیاں لگیں، یہ جمہوریت نہیں ،فیصلے سے لوٹا کریسی اور ہارس ٹریڈنگ مکمل طور پر ختم ہوگی،سپریم کورٹ نے اخلاقیات کی بنیاد بتائی، الیکشن کمیشن ادھر ادھر جارہا،سازشیوں کو سوچنا چاہئے ملک تباہ ہورہا، شفقت محمود کاکہناتھا۔

موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے صاف شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے ،اسے ہٹانا ناگزیر ہے ، بچہ بچہ جانتا ہے یہ چور ہیں کرپٹ ہیں ،نیب زد ہ لوگ نیب قوانین کو تبدیل کرنے کی بات کررہے ہیں ، چوروں کا کنبہ کچھ کرنے کے قابل نہیں ،سٹاک مارکیٹ کریش کرچکی ،عمران کی قیادت میں ملک ترقی کررہا تھا اور تمام اشاریے مثبت تھے ،شہباز ایکسپوز ہوچکے ، تمام مسائل کا حل نئے انتخابات کا انعقاد ہے ،ہم ہر صورت میں مارچ کریں گے ،کارکن تیاریاں جاری رکھیں ،پہلے الیکشن کا اعلان کریں پھر الیکشن ریفارمز پر بات کریں گے ، شفقت محمود کا کہناہے پنجاب میں گورنر اور حکومت کوئی نہیں ، عمر سرفراز چیمہ ہی آئینی گورنر ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں