حکومت میں شمولیت کی جلدی نہیں
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پاٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل ہونے کی کوئی جلدی نہیں ہے ۔
جمعیت علماء اسلام اور بی این پی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا صاحب سے ملاقات میں بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیاگیا اوراس بات پراتفاق کیا گیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت میں جانا بہتر ہے یا نقصان دہ ہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں حکومت جاتی ہوئی نظر آرہی ہے ،ایسا نہ ہو کہ ہم بھی جاتے ہوئوں میں شمار ہوں۔