مر تضیٰ کا استعفیٰ منظورکرنے سے انکار

مر تضیٰ کا استعفیٰ منظورکرنے سے انکار

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اعلٰی سید مرادعلی شاہ نے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مر تضیٰ وہاب کا استعفٰی منظور کرنے سے حسبِ توقع انکار کردیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ ان سے کہا گیا ہے کہ پیر کو ڈیوٹی پر حاضرہوکر رپورٹ دیں۔ واضح رہے کہ مر تضیٰ وہاب نے سندھ ہائی کورٹ کے ایک فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں