خطے پر نئی جنگ منڈلا رہی
اسلام آباد(نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یارولی خان نے کہا ہے کہ کابل میں معصوم طلبہ کو تعلیمی ادارے کے اندر نشانہ بنانا افسوسناک ہے ۔
واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ امر یکا کے جانے کے بعد پرتشدد کارروائیاں ختم ہو جانی چاہئیں تھیں۔پاکستان سمیت بین الاقوامی قوتوں کوافغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ مل بیٹھ کر یہ خونریزی نہ روکی گئی تو عوام کا خون اسی طرح بہتا رہے گا۔ خطے پر ایک نئی جنگ منڈلا رہی ہے ، اس بار آگ لگ گئی تو کوئی بھی بچ نہیں پائے گا۔