یہ مٹھائی بھی اپنے گھربانٹتے ہیں

یہ مٹھائی بھی اپنے گھربانٹتے ہیں

لاہور( آئی این پی) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ہوتا ہے ۔

لوگ فیس دیکھتے ہیں کیس نہیں،50کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے ،یہ مٹھائی بھی اپنے گھرمیں بانٹتے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ہر چیزجہاں بکتی ہووہاں قوم نہیں بنتی۔عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،کمیشن خورمافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے ،جیلیں صرف غریبوں کیلئے بنی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں