پٹرول سستا ، عوام کو کچھ ریلیف ملا ، خوشی کی خبر ہے :مریم

 پٹرول سستا ، عوام کو کچھ  ریلیف ملا ، خوشی کی خبر ہے :مریم

لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 جتنی بڑی وسنگین سکیورٹی بریچ تم نے وزیر اعظم کے دفتر میں بیٹھ کر اپنے سیکرٹری اور حواریوں کے ساتھ مل کر کی اس کا مقابلہ کوئی پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا سوچو ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سے کھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے ۔مریم نواز نے پٹرول کی قیمت میں کمی پرردعمل میں کہاکہ بالآخر عوام کو کچھ ریلیف ملا ۔اپنے ٹویٹ میں مریم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ خوشی کی خبر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں