سرکاری افسران کو تربیتی کورسز کرائے جائیں :صدر علوی

سرکاری افسران کو تربیتی کورسز کرائے جائیں :صدر علوی

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی اور تکنیکی شعبوں میں سرکاری افسران کیلئے مختصر دورانیے کے تربیتی کورسز کے آغاز پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 سرکاری ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافہ سے پاکستان کے متنوع سماجی و سیاسی تناظر میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی ، آن لائن تربیتی ماڈیولز کی مدد سے اضافی اخراجات کے بغیر سرکاری ملازمین کو تربیت کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔تربیت میں مصنوعی ذہانت ، آن لائن ہائبرڈ طریقہ استعمال  کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، این ایس پی پی کے بورڈ آف گورنرز کے ار کان اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی ۔

دریں اثنا سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے گفتگو کرتے صدر نے سیلاب زدگان کی مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام سیلاب جیسے مشکل وقت میں سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کو دل کی گہرائیوں سے سرا ہتے ہیں ،سیلاب سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ تقریبا 30ً ارب ڈالر لگایا گیا ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 4.6 ارب ڈالر کے موجودہ دوطرفہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں